بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امبالہ مسلم گریجویٹ کالج اور کامسٹیک میں تعاون کا معاہدہ،طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ، ڈاکٹر محمد اظہر راجہ

سرگودھا(ممتازنیوز) گورنمنٹ امبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد اظہر را جہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ امبالہ مسلم گریجویٹ کالج اور کامسٹیک یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے معاہدے سے طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مواقع میسر آئیں گے ۔ وہ امبالہ مسلم کالج اور کامسٹیک یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کےلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹرمحمد اظہر را جہ نے کہا کہ اس کامیاب باہمی تعلقات، دو طرفہ تعاون اور ان احسن اقدام کے پیچھے وائس چانسلر یونی ورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر قیصر عباس اور کامسٹیک کے اعلی عہدے دارمرتضیٰ نور اور کامسٹیک کے چیئر مین ڈاکٹر اقبا ل چودھری کا بڑا اہم کردار ہے ،امید کرتا ہوں کہ یہ قدم ہمارے طلباء کے لئے اور یونی ورسٹی کے طلباء و طالبات کے لئے کئی بیرون ملک سائنس کے فیلڈ میں نئے نئے رستے کھلیں گے اور ان میں ہمارے طلباء و طالبات کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہوئے اس ملک کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ گریجوایٹ کالجزکے ا ساتذ ہ اور طلباء و طالبات کے لئے احسن اقدام ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ اقدم یونی ورسٹی کے ساتھ منسلک گورنمنٹ کالجز کے لئے ریسرچ اور سائنس کے فیلڈ میں بہتری اور طلباء و طالبات کے لئے لا تعداد علمی سکالر شپس لا سکتا ہے، اغراض و مقاصد پر ایک نظر ڈالیں تو یہ معاہدہ علمی میدان میں ترقیاتی طریقہ کار، ماہرین کی نقل و حرکت، تجربات کے اشتراک اور بہترین طریقوں سمیت مختلف سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔ڈاکٹر ظہیر راجہ نے کہا کہ میری ناقص رائے کے مطابق منسلک گریجوایٹ کالجز کا کردار اگر دیکھا جائے ہم اسے بنیاد میں پڑی اس اینٹ کی مانند قرار دیتے ہیں جس پر پوری عمارت کھڑی ہے ،ان کالجز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات ملک و قوم کی ترقی میں تقلیدی اور بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں اگر انھیں سائنس ، ٹیکنالوجی اور آئی ۔میں بڑے وثوق کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ یہی بچے جب آگے چلتے ہوئے مختلف فیلڈز کا حصہ بنیں گے تو ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔