بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرگودھا اور اسلامی یونیورسٹی افریقہ میں تعاون وتعلیمی بہتری کامعاہدہ طے پاگیا

سرگودھا(ممتازنیوز) یونیورسٹی آف سرگودھا اور اسلامی یونیورسٹی آف افریقہ میں دوطرفہ تعاون اور تعلیمی بہتری کے حوالے سےمعاہدہ طے پاگیا۔معاہدے پر جامعہ سرگودھا اور افریقہ سے آئے ہوئے مندوبین نے دستخط کئے ۔ یہ معاہدہ علمی میدان میں ترقیاتی طریقہ کار، ماہرین کی نقل و حرکت، تجربات کے اشتراک اور بہترین طریقوں سمیت مختلف سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ فریقین کے باہمی دلچسپی سے متعلق شعبوں میں باہمی تعاون کی سرگرمیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جبکہ یہ اقدم یونی ورسٹی کے ساتھ منسلک گورنمنٹ کالجز کے لئے ریسرچ اور سائنس کے فیلڈ میں بہتری اور طلباء و طالبات کے لئے لا تعداد علمی سکالر شپس لا سکتا ہے۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونی ورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر قیصر عباس نے کہاکہ اس طرح کے تعاون اور معاہدے کے قیام سے ماہرین تعلیم، اداروں اور ممالک کے طلباء کے درمیان مفاہمت کو بھی کو فروغ دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ دوست اسلامی ممالک کے ساتھ اداروں کے تعلقات اور ان کی مہارت کے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو بھی مضبوط کرے گا۔ یونیورسٹی آف سرگودھاسے الحاق شدہ گورنمنٹ امبالہ مسلم گریجویٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد اظہر را جہ نے اسلامی ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان علمی تعاون کے تمام پہلوؤں اورسطحوں کا احاطہ کیا ۔انہوں نےکہا کہ یہ معاہدہ او آئی سی کے رکن ممالک بالخصوص افریقی خطے میں تعاون کا ایک ماحولیاتی نظام بنانے اور علم پر مبنی اقتصادی ترقی کو فعال بنانے میں مدد دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اتحاد ہر ادارے کے لیے باہمی تعاون اور فائدے کے لیے وسائل جمع کرنے کے لیے خیالات، ہنر، مہارت اور بہترین طریقوں کے اشتراک کے راستے کھولے گا۔