بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم خود غرض نہیں ، ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں جسے تسلیم کرتے ہیں: سعود شکیل

انگلینڈ کے ہاتھوں 70سال بعد اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شکست پر قومی کرکٹر سعود شکیل نے غلطی کو تسلیم کرلیا۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو کم رنز پر مشتمل ٹارگٹ دینے کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں سعود شکیل سے صحافی نے قومی کھلاڑیوں کی خودغرض کرکٹ پر سوال کیا۔

اس کے جواب میں سعود شکیل کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی کھلاڑی خود غرض کرکٹ کھیلتا ہے، میں یا بابر کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ ہم 50 کے بعد آؤٹ ہوجائیں، یہ بات نہیں ہے کہ ہم خود غرض کرکٹ کھیلیں لیکن ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہم اس چیز کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں مانتا ہوں کہ دوسری اننگز میں کپتان اور میں لوز شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے، ہماری پارٹنر شپ اچھی جارہی تھی اگر ہم کھیلتے رہتے تو اچھا ٹارگٹ سیٹ کرسکتے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی کپتان بابراعظم کے حق میں ٹوئٹ کی ہے، حارث نے بابر اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ آپ ہمارے لیڈر ہو اور ہمیشہ رہو گے‘۔

ادھر فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بھی قومی ٹیم کے دفاع میں ایک ٹوئٹ کی جس میں لکھاکہ نفرت اور تنقید مثبت اور حوصلہ افزائی کے مقابلے تیزی سے پھیلتی ہے،لوگ صرف دوسروں کو گرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں انگلینڈ کی ٹیم بہترین ہے جس نے ہمیں اپنی نئی حکمت عملی سے حیران کردیا، ہماری ٹیم سے غلطیاں ہوئیں لیکن کیویز کے خلاف ایک مظبوط ٹیم بن کر واپس لوٹے گی۔