اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ردوبدل کی کوشش پر وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ درخواست تیار کر لی ،تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان اب سے کچھ ہی دیر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائیں گے ،درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست دائر کرنے کے بعد علی نواز اعوان اب سے کچھ ہی دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے اور مفصل بریفنگ دیں گے
تحریک انصاف کا اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ردوبدل کی کوشش پروفاقی حکومت کے خلاف عدالتی کارروائی کے آغاز کااعلان








