دمام(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ( ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے کہاہےکہ مسلم لیگ(ن) نوازشریف کی قیادت میں متحدہے، ہم سب نے مل کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے اور اپنے قائد کے بیانیے کو ہمیشہ بلند رکھنا ہے ،یہ (ن) لیگ ہی ہے جس نے ہمیشہ اوورسیز کے مسائل کے حل کو ترجیح دی اور اس ضمن میں عملی اقدامات بھی کئے۔
وہ دمام میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ شیخ سعید احمد کی ریاض سے دمام میں آمد پر مسلم لیگ (ن ) دمام ریجن کے چیئرمین راجہ شوکت، صدر حاجی حیات خان، جنرل سیکرٹری راجہ طالب کیانی ،سینئر وائس پریزیڈنٹ ملک عاقب جاوید ،راجہ عمران، سینئر وائس پریزیڈنٹ راجہ عامر کیانی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ شیخ سعید احمدنے تمام لیڈران کو پارٹی کی طرف سے عہدے ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ مجھے اپ سب سے مل کر دلی خوشی ہوئی ہے اور آپ لوگوں کی محبت اور اپ کا ورک دیکھ کر پارٹی سے محبت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ انشااللہ ہم سب نے مل کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے اور اپنے قائد کے بیانیے کو ہمیشہ بلند رکھنا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن دمام ریجن کے تمام عہدے دران نے کہا کہ انشااللہ دمام ریجن میں کسی بھی قسم کا سیاسی سماجی ورک ہو گا ،ہم سب مل کر کریں گے۔










