بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شدید دھند کی صورت میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،موٹروے پولیس

خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی طرف سے شدید دھند کی صورت میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پر فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں سیکٹر کے تمام پلازہ جات پربریفنگ جاری۔موٹروے ایم فورکے تمام پلازہ جات پرموٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں میں فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلیٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور کے مطابق فوگ کی روک تھام کیلئے بحیثیت قوم ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔بیٹ کمانڈر محمد حسن بھٹی نےکہا کہ شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اگر انتہائی ضروری ہو تو دن کی روشنی میں سفر کریں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں گاڑی کی لائٹس ڈم پر رکھیں گاڑی کی اگلی اور پچھلی سائیڈ پر فاگ لائٹس لگائیں موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔