پشاور:صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول بڈھ بیر میں رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سکول ہذا کی پرنسپل سلمیٰ اختر مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ان کے ہمراہ دیگر ٹیچرز میں فاطمہ صلاح الدین’ صدف جمال’ نفیس فاطمہ’ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد’ٹیکنیکل آفیشل اعجاز محمد’عتیق اللہ’ عزیر محمد’ علی رضا اور اکرام اللہ موجود تھے’مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے بھرپور شرکت کی تاہم سیمی فائنل میں فرسٹ ائر ایچ پی کی ٹیم نے فرسٹ ائر سائنس کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سائنس کی ٹیم نے سیکنڈ ائر ایچ پی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی فائنل میں فرسٹ ائر ایچ پی کی ٹیم نے سیکنڈ ائر سائنس کی ٹیم کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہیں انٹر سکولز’انٹر کالجز’انٹر یونیورسٹیز سمیت دیگر ڈسٹرکٹ’صوبائی اور قومی مقابلے کرائے جاتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔










