پشاورمیں کھیلوںکوفروغ اور بچوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے فارورڈ ماڈل سکول سعیدآباد نمبر دومیں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،گالامیں بچوں اور بچیوں کے مابین کرکٹ،بیڈمنٹن،بوری ریس،میوزیکل چیئرز،رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے۔اس حوالے منعقدہ رنگارنگ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی سکول کی مذکورہ پرنسپل کی طاہرہ ہادی نے فیتہ کاٹ کرباضابطہ افتتاح کیا،اس موقع پروائس پرنسپل سمیراآصف ،گرلزسیکشن کی کوارڈی نیٹرعابدہ گل ،اساتذہ تاج الدین ،نادرخان،مہتاب اور یاسر بھی موجود تھے۔فارورڈ ماڈل سکول سعید آباد میں منعقدہ سپورٹس گالاایک ہفتے تک جاری رہے گا،پہلے روز کے کھیلے گئے مقابلوں میں گریڈ ون سے لیکرگریڈ تھری تک کے طلبہ وطالبات نے ایٹینگ ایپل، بیڈمنٹن ، بیلون ،کرکٹ ،رسہ کشی،بوری ریس اورمیوزیکل چیئرزکے مقابلوں میں حصہ لیا۔سکول کے احاطے میں منعقدہ رنگارنگ افتتاحی تقریب میں بڑی تعدادمیں بچے اور بچیاں شریک رہے،بچوں نے خوبصورت علاقائی لباس زیب تن کرکے تقریب کو چارچاند لگائے۔مقابلوں میں شریک طلبہ نے غیر نصابی سرگرمی کے انعقاد پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر فارورڈ ماڈل سکول سعید آباد کی پرنسپل طاہرہ ہادی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہر انسان اور خصوصاًتعلیمی اداروں میں میں تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کاانعقاد اوراسے فروغ دینابہت ضروری ہے کیونکہ کھیل کود سے بچے ذہنی وجسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں۔ پرنسپل طاہرہ ہادی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں سے طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔انکی بھرپور کوشش رہی ہے کہ فارورڈ ماڈل سکول سعید آبادمیں پڑھنے والے طلبہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے میدان میں آئے ،اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اوراسی مقصد کیلئے طلبہ کے لئے سپورٹس گالا کا اہتمام کیا۔سپورٹس گالامیں شریک طلبہ نے کہا کہ وہ پڑھائی کو وقت دیتے ہیں لیکن کھیل بھی زندگی کا لازمی حصہ ہے اسلئے اس سرگرمی پر خوشی ہوئی ،واجح رہے کہ سپورٹس گالا میں بک فیئر کا بھی انعقاد ہوا جس میں مختلف موضوعات کی کتابیں رکھی گئی ہے










