بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم انتخابات سے نہیں بھاگتی ،نیازی کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پرویز الٰہی نے جو کہا سچ کہا ، غفور حیدری

قلات (ممتازنیوز) جے یوآئی(ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے نہیں بھاگتی ،نیازی کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پرویز الٰہی نے جو کہا سچ کہا ۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ شفاف الیکشن ہی تو ہماری ڈیمانڈ ہیں، سردی گزر جائے توباقاعدہ الیکشن کمیشن شروع کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ نہیں لگتا عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے ،یہ بھی نہیں لگتا پرویز الٰہی ،عمران نیازی خان کا ساتھ دیں گے ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ نیازی کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، پرویز الٰہی نے جو کہا سچ کہا اور سچ کہنا تو لائق تحسین ہے ۔