اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کا بیان بھی سامنے آگیا۔
پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں اُن کا قول تصویری اور تحریری دونوں شکلوں میں موجود ہے۔
ٌ یاد رکھیں ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی خیال کبھی کسی پر زبردستی نہیں ڈالا جا سکتا۔ ٌ – پرویز مشرف – سابق صدرِ پاکستان pic.twitter.com/fU5FCfzh5W
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) March 31, 2022
انہوں نے لکھا کہ ’یاد رکھیں ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی خیال کبھی کسی پر زبردستی نہیں ڈالا جا سکتا۔‘
خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، جس پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی۔









