سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سرکاری ملازم کیخلاف جنوبی کوریا کی خاتون شہری کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کوریا کی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے مطابق اماراتی شہری جو گزشتہ ماہ سیول میں منعقدہ عالمی ہیلتھ سمٹ کے دوران اماراتی وزیر صحت کی معاونت کر رہا تھا پر الزام ہے کہ اس نے ایک کورین خاتون اہلکار کو جنسی طور پر ہراساں کیا جو تقریب کے دوران اس کی مدد کر رہی تھی، 3روزہ ایونٹ کے آخری دن 30 نومبر کو واقع پیش آیا جس پر کوریا کی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی نے فوری طور پر پولیس کو تحقیقات کی درخواست کی تھی ، اماراتی شہری کو سفری پابندی کا سامنا ہے کیونکہ سیول ویسٹرن ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر میں تفتیش جاری ہے۔









