اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی چین کادورہ مکمل کرنے کے بعد ملک واپس پہنچ گئے۔واپسی پرنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بیجنگ میں ان کی چین،روس،ازبکستان اور ایران سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی اور وہ وزیراعظم ملاقات کرکے اس کے خلاصہ سے آگاہ کریں گے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ چونکہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں موجود نہیں تھے ،اس لئے انہیں معلوم نہیں کہ اجلاس میں دھمکی آمیزخط کے حوالے سے کیا بات ہوئی ہےاس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات میں بات ہوگی اور ان کے رہنمائی میں آگے بڑھیں گے۔انہوںنے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ کا پاکستان کے حوالے سے پالیسی بیان بہت مثبت ہے۔
شاہ محمودقریشی چین کادورہ مکمل کر کے ملک واپس پہنچ گئے ،وزیراعظم سے ملاقات متوقع








