facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مونس الٰہی کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ملکی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، قائدآنہ صلاحیتوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مسلم لیگ ق نے ہمیشہ رواداری اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوے فیصلے کیے ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی صرورت ہے۔ چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے، اپوزیشن رہنماو¿ں سے مسلم لیگ ق کے رہنماو¿ں کی ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں، معاشی اشاریے مثبت ہیں اور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے، وزیر اعطم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔