جدہ (امیر محمد خان )سعودی عرب کے شہر جدہ میں سینئر صحافیوں کی قدیم تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں جدہ کے صحافیوں کے علاوہ ریاض میں پاک میڈیا فورم کے صدر اور سینئر صحافی ذکا اللہ محسن نے خصوصی شرکت کی ۔ شرکا نے احتراماً جھک کر کیک کاٹا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے بیرون ملک سفارت و قونصل خانے قائد ؒ کے یوم پیدائش پر چھٹی کرلیتے ہیں حالانکہ اس دن انہیں سیمینار منعقد کرکے سکولوں میں پاکستانی ننھے بچوں کو بانی پاکستان کی کاوشوں اور تحریک پاکستا ن سے روشناس کرانا چاہئے ۔
جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام یوم قائدؒ کی تقریب ، شرکا نے احتراماً جھک کر کیک کاٹا








