بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرد موسم میں عوام کیلئے لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے، درآمد ویلیو ایشن ایک ڈالر فی کلو ہوگئی

کراچی (کامرس ڈیسک) لنڈے کے کپڑوںپر ڈیوٹی میں مزید اضافہ،ایف بی آر نے پرانے کپڑوں کی درآمد ی ویلیو ایشن 0.36 ڈالر سے بڑھا کر ایک ڈالر فی کلو کر دی ہے ,، پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنک مرچنٹس ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ اس فیصلے سے لنڈے کے کپڑوں کی درآمد ی لاگت تین سو فیصد بڑھ جائے گی ،ایسوسی ایشن کے چیئرمین عثمان فاروقی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے لنڈے کے کپڑے کی درآمد پر 5 فیصد سیلز ٹیکس ، 3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ،6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 10 فیصدریگولیٹری ڈیوٹی پہلے ہی نافذ ہے ،اس ملک کا غریب پرانے کپڑے خریدنے پر سیلز ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی ادا کرتا ہے ،اب اچانک کسٹمز نے پرانے کپڑوں کی ویلیو ایشن بڑھا دی ہے ،نئے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ سے 25 روپے فی کلوگرام ملنے والے کپڑوں پر250 روپے ٹیکس دینا پڑے گا ۔ عثمان فاروقی کے مطابق سرد موسم میں شہریوں کو لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے ملیں گے انھوں نے کہا کہ 300 فیصد اضافی ویلیوایشن کی وجہ سے لنڈے کے کاروبار سے وابستہ تاجر برادری کو شدید مشکلات اور نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے ، بینکوںمیں ڈالر نہ ہونے اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے امپورٹر پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہیں اس لیے اس ظالمانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے لنڈے کا سامان پورے پاکستان میں غریب عوام استعمال کرتے ہیں جو کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت لنڈے کی برآمد پر رعایت دینے کی بجائے ویلیوایشن میں اضافہ کر کہ لنڈے کے کپڑوں اور دیگر سامان کی غریب کی پہنچ سے دور کر رہی ہے اس ظالمانہ اقدام سے امپورٹرز، ہولسیلر ز ریٹیلرز لاکھوں کی تعداد میں متاثرہو رہے ہیں جس سے بیروزگاری مزید بڑھے گی۔