گوادر(ممتازنیوز) ’’حق دو تحریک‘‘ کے مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید،صوبائی حکومت نے مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ’’حق دو تحریک‘‘ کے مظاہرین نے فائرنگ کی اس دوران ایک گولی پولیس اہلکار یاسر ایری کی گردن میں لگی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جی ڈی اے ہاسپٹل میں دم توڑ گیا ۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے دھرنا مظاہرین کی حفاظت پر معمور جوانوں پر فائرنگ کی گئی
آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا ہےکہ افسوسناک واقعہ سید ہاشمی چوک پر پیش آیا ۔ ادھرترجمان صوبائی حکومت نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکار پر براہ راست فائرنگ کی گئی ۔ترجمان کے مطابق پولیس فورس مظاہرین کی اشتعال انگیزی صبر وتحمل سے برداشت کر رہی ہے ،مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف پولیس اہلکار کی شہادت پر ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔ترجمان نے کہاکہ مظاہرین کی اشتعال انگیزی کا مقاصد پر امن ماحول اور مزاکرات کی فضا کو سبو تاژ کرنا ہے ۔ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ سول سوسائٹی اورگوادر کے پر امن شہریوں کی جانب سے بھی حق دو تحریک کے طرز عمل اور بلاجواز اشتعال انگیزی کی مزمت کی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس نے پولیس اہلکارکے شہیدہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سوگواروں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے ایف آئی آر چیئرمین حق دو تحریک کے خلاف کاٹنے کی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نےکہاہک شہید اہلکار کے قاتل جلد گرفتار کئے جائیں ۔ گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم بنائی جائے۔
’’حق دو تحریک‘‘ کے مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید،صوبائی حکومت کامولانا ہدایت الرحمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کااعلان








