راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں تعلیم کے میدان میں ہماراکوئی مقابلہ نہیں،
سیاست میں کل کادن بہت اہم ہے معلوم نہیں پرسوں سیاست میں ہوں گایاکہاں ہوں گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ جونسلی اوراصلی ہوتاہے وہ امتحان کے وقت کھڑاہوتاہے ،
راولپنڈی شہرغداروں ،بکنے اوربکنے والوں کوپسندنہیں کرتا،وفاقی وزیرنے کہاکہ چورلیٹرے سب عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں ،باہرکی دنیامیں محل تعمیرکرنیوالے آج عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں،ہرحکومت میں شوگرمافیاگھی بلیک مارکیٹ والوں کااثرہوتاہے ،
انہوں نے کہاکہ اتوار کواگر عمران خان کے خلاف فیصلہ بھی ہوجائے تووہ ان مرداروں سے ہارنہیں مانے گااوراگر اس نے چوک چوراہوں کی سیاست کی توراولپنڈی شہرکابچہ بچہ عمران خان کاساتھ دے گامیں پاکستان کے ذمہ داروں سے کہتاہوں
کہ آگے بڑھیں اوررمضان کے بعد الیکشن کے انعقاد کااعلان کریں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اس وقت عمران خان کوچھوڑوں گاتومیراضمیرگوارانہیں کرے گا۔
میری خواہش تھی کہ ماں بچہ ہسپتال شروع کردیں لیکن اس ملک میں اتنی کرپشن ہے کہ وہ شروع نہیں ہوسکا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کے ساتھ کھڑاہوں۔









