بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی گداگر اور سیاسی مظاہرین، اماراتی ویزوں کی بندش کا سبب ۔۔!

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گداگر اور سیاسی مظاہرین “ اماراتی ویزوں کی بندش” کا سبب ۔۔! متحدہ عرب امارات کے ویزے پاکستان کے چند مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو جاری نہ ہونے کی فہرست سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے البتہ چند مخصوص شہروں کے پاکستانیوں پر اماراتی ویزے کی ( کسی بھی قسم کی ) پابندی کی تردید پاکستانی دفتر خارجہ اور کراچی میں اماراتی قونصل خانے کی طرف سے آچکی ہے۔دوسری جانب چند ٹریول ایجنٹس شکوہ کررہے ہیں کہ امارتی ویزے کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔ ایک طرف تو سال نو آغاز ہزاروں پاکستانی سیاح دبئی پہنچنا چاہتے ہیں مگر ویزے کے حصول میں مشکلات بلکہ کبھی کبھی کافی وقت لگ رہا ہے۔ امارات میں تعینات پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق اماراتی حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان سے دبئی پہنچے والے گداگروں پر متعدد بار تشویش کا اظہار کیا اور ایسے پیشہ وار گداگروں کو پاکستان میں ہی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔متحدہ عرب امارات پاکستان سے پہنچنے والے گداگروں سے پریشان ہے کیونکہ سال نو پر یہ افراد “ بین الاقوامی سیاحوں” دردناک کہانیاں سنا کر رقم بٹورتے نظر آتے ہیں۔ سفارتی حکام کہتے ہیں کہ ایسے شہروں سے آنے والے “ سیاحتی فقیروں” کی پروفائلنگ کرکے اماراتی حکام نے ویزوں کی عارضی بندش کا اہتمام کیا ہے بلکہ کافی چھان بین کے بعد سیاحتی ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔اس کے ساتھ سفارتی حکام نے ہچکاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے کہ سنہ 2022 میں متعدد پاکستانیوں نے کئی بار مختلف سیاسی و مذہبی احتجاجی ریلیوں میں بھی شرکت کی بلکہ ان کو اہتمام کیا جو اماراتی ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سبب بنا ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ پاکستانی شہریوں نے اپنے ملک کی سیاسی کشمکش کو اماراتی سرزمین پر پھیلانے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا اپنے ملک کی سیاسی کشیدگی پر عوامی احتجاج کیا جس کی اجازت اماراتی قوانین نہیں دیتے ہیں اور ان شہروں سے تعلق رکھنے والوں کی بھی منظم پروفائنلگ کرکے ویزوں پر سختی کی گئی ہے۔