بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کمبوڈیا: کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں واقع کیسینو ہوٹل میں آگ گزشتہ رات لگی۔

کمبوڈین پولیس کے مطابق ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں لگنے والی آگ سے جھلس کر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے وقت کیسینو ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔