کراچی (ممتازنیوز) پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ برائے سال 2022 کا کراچی میں انعقاد ہوا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔نیول چیف نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سیکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔دشمن کی آبدوزوں کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔سربراہ پاک بحریہ نے فرائض کی انجام دہی میں فلِیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا۔مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔
پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ برائے سال 2022 کا کراچی میں انعقاد








