پاکستان اور روس کے وزارت توانائی کے حکام کے درمیان آن لائن اجلاس میں تیل کی خریداری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس سے تیل اورایل این جی خریدنے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، پاکستان اور روس کے وزارت توانائی کے حکام کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا ،اجلاس میں دونوں ملکوں کے بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کا بھی جائزہ لیاگیا۔
روسی وزیر توانائی 19 جنوری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے،دورے کے دوران تیل کی خریداری سے متعلق امور زیر غور آئیں گے،دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کااجلاس 19، 20 جنوری کو ہوگا۔
روس سے تیل اورایل این جی خریدنے کے معاملے پر اہم پیش رفت








