سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست موصول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی۔
اپنی درخواست میں سلیم صافی نے موقف اپنایا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیے۔
انہوں نے استدعا کی کہ قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
قاسم سوری نےٹویٹرپرمیرےان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نےمجھے گالی دینانہیں سکھایااسلئےقانونی راستہ اپنایا۔عمرانی دورمیں ایک ایم این اےکی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکاذکرنہیں تھا)ایف آئی اےعمران کےایماپرمحسن بیگ کےگھرپرحملہ آورہوئی۔اب دیکھناہےکہ میری شکایت پرکیاکاروائی ہوتی ہے؟ pic.twitter.com/puY6ZEgHHF
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) December 29, 2022
تحقیق کرنے پر آپ کی پیدائش کے کارنامے میں بھی تو کئی کردار سامنے آ سکتے ہیں، پچھتاوے سے بچنے کے لیے ای سی ایل میں کن کن کے نام ڈال دیں؟ https://t.co/BB1Ak3ftkL
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) December 28, 2022









