مظفر آباد: آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنی ہی جماعت پی ٹی آئی کے اراکین پر عدم اعتماد کیلیے پیسے لینے کا الزام عائد کردیا۔
آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی بازگشت پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے انکشاف کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت کے ایم ایل ایز (اراکین اسمبلی) پر اپوزیشن کی جانب سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جانے والے ممبران کو اپوزیشن کیا دے گی؟ ممبران اسمبلی کیلئے ہم نے سب کچھ کھول دیا تھا، میں ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کیلیے بے تحاشا پیسے دیتا رہا لیکن دوسرے کیا دے سکتے ہیں؟ دوسرے لوگ تو لوگوں سے دیسی مرغی کھاتے ہیں، وہ انکو کیا دیں گے؟
انہوں نے اپنے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو عقل ہونی چاہیے اور انہیں اپنے دوست و دشمن کا سمجھنا چاہیے۔
تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنی ہی پارٹی کے اراکین پر پیسے لینے کا الزام








