بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا استعفوں سے مکرنے والے ارکان کیخلاف بڑا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے استعفوں سے مکرنے والے ارکان کیخلاف شکنجہ کس لیا ، اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ارکان کے نام عمران خان نے مانگ لیے ۔
عمران خان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کرے گی ،عمران خان کو اس سے قبل بھی باغی سترہ ارکان کے نام دیئے گئے تھے ، اسد قیصر آئندہ تین روز میں عمران خان کو اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والوں کے نام پیش کریں گے ،عمران خان نے فوری سرکاری رہائشی گاہیں بھی چھوڑنے کا حکم دیدیا انہوں نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر سرکاری رہائش گاہیں چھوڑدیں ۔ جو رکن حکومتی مراعات لے گا پارٹی ڈسپلن کے تحت کارووائی ہو گی۔ ، کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر پارٹی مزید چار ارکان کوکمیٹی میں شامل کریں گے ۔