بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب سے تارکین وطن کی ترسیلات زر مسلسل کم ہونے لگیں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں رواں سال نومبر کے دوران تارکین وطن کی ترسیل زر میں سالانہ 18.9فیصد کمی ہوئی ہے۔ تارکین وطن نے رواں سال نومبر کے دوران 10.5 ارب ریال بھیجے جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 12.97 ارب ریال بھیجے گئے۔ 2.45 ارب ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ رواں سال نومبر میں تارکین وطن کی ترسیل زر گزشتہ 31 ماہ کے دوران سب سے کم رہی۔ اپریل 2020سے نومبر 2022تک جو ترسیل زر ہوئی اس میں سب سے کم رواں سال نومبرمیں رہی ہے۔سال رواں کے شروع سے 133.2ارب ریال کی ترسیل زر ہوئی۔ 2021کے مقابلے میں 6.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2021میں 142.8 ارب ریال بھجوائے گئے تھے۔