بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان بزنس کونسل کی ایندھن کے کم استعمال کی تجاویز

پاکستان بزنس کونسل نے ایندھن کے کم استعمال کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوری درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنا ہو گا۔

پاکستان بزنس کونسل کے مطابق انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے 10 نکات پر او ای سی ڈی ممالک عمل کر رہے ہیں، پاکستان کو بھی ان 10 نکات پر عمل کرنا چاہیے۔

 


پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ایندھن کے کم استعمال کے لیے درج ذیل تجاویز پیش کی گئی ہیں:

  • جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے۔
  • ہائے ویز پر اسپیڈ کی حد 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کم کرنی چاہیے۔
  • ملک کے بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلائیں۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ سستی کریں، چھوٹے فاصلے پیدل یا سائیکل پر طے کریں۔
  • کار شیئرنگ سے ایندھن کا استعمال کم کریں۔
  • بڑے شہروں میں متبادل گاڑیاں استعمال کریں۔
  • مال بردار گاڑیوں کا مؤثر استعمال کریں۔
  • جہاز کی جگہ رات میں تیز رفتار ریل استعمال کریں۔
  • الیکٹرک اور زیادہ پائیدار گاڑیوں کا استعمال کریں۔
  • متبادل موجود ہونے کی صورت میں کاروباری سفری ضرورت کم کریں۔
  • پلاننگ کر کے لوڈ مینجمنٹ سے درآمدی ایندھن کا استعمال کم کریں۔
  • کاروباری سرگرمیوں کے اوقات صبح 8 سے رات 8 بجے تک کریں۔
  • نمبر پلیٹ کی تقسیم سے گاڑیوں کو متبادل دنوں میں چلایا جائے۔