بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں کیش سپلائی کرنے والی کمپنی کا ملازم ایک کروڑ 37 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈسیک )بھارت میں کمپنی کا ملازم ایک کروڑ 37 لاکھ بھارتی روپے لے کر فرار ہو گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ میں کیش سپلائی کرنے والی کمپنی کے وویک نامی ملازم کو ایک کروڑ 37 لاکھ روپے کیش بینک میں جمع کروانے کیلئے بھیجا گیا جبکہ اس کے ساتھ چار گارڈز بھی بھیجے گئے ، گارڈز ملازم کو بینک کے اندر تک چھوڑ کر واپس آگئے لیکن کافی دیر گزر گئی لیکن وویک واپس ہیں آیا ، کمپنی کے حکام کو تشویش ہوئی کہ ملازم ابھی تک واپس نہیں آیا تو اسے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس کا نمبر مسلسل بند آتا رہا ،پھر بینک میں رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کیش جمع ہی نہیں ہوا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وویک رقم جمع کروائے بغیر کیش لے کر کچھ دیر بعد بینک سے نکلا اور فرار ہو گیا ۔آگرہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی ہے۔