اسلام آباد(ممتاز رپورٹ) صدر اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا علامہ عطاء محمد دیشانی کے اعزاز میں اورسیز پاکستانیوں نے ریاض کی تاریخ کا بڑا جلسہ کر ڈالا ، ماضی کے تمام ریکاڈ توڑ دٸیے جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق علامہ عطاء محمد دیشانی کے اعزاز میں ریاض میں سب سے بڑا جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ مثالی تعلق ہے , دونوں ممالک کو خوشحال مضبوط اور پرامن بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پہ سعودی حکمرانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اورسیز محنت کرکے پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم ادا کررہے ہیں ہمیں اور سیز پر فخر ہیں جن کی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورسیز دنیا بھر میں ملک کے سفیر ہیں دیانت داری سچاٸی اور قانون کے احترام کے ساتھ زندگی گزار کر ہم پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔علامہ عطاء محمد دیشانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت , ناموس صحابہ واہلبیت رضی اللہ عنھم کے تحفظ کے لٸیے سیاست سے بالاتر ہوکر تمام مسلمانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسلام کی اشاعت وترویج میں حضرات صحابہ کرام واہلبیت اطہار رضی اللہ عنھم کی بے شمار قربانیاں ہیں , ملک اور علاقے سے کرپٹ مافیا اور ظالم وجابر قوتوں کا ملکر مقابلہ کرنا سب پر لازم ہے۔علامہ دیشانی نے مزید کہا کہ بٹگرام کی سیاست سے خان ازم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دار ٹولے کو سیاست سے اللہ کی مدد اور عوامی طاقت سے ناک آوٹ کرکے دم لیں ۔صدر اہل سنت والجماعت نے مزید کہا کہ ضلع بٹگرام کی عوام بنیادی ضروریات سہولیات تعلیم , صحت اور روزگار سے محروم ہیں ضلع آلاٸی کا اعلان کے باوجود نوٹفیکشن نہ کرنا زیادتی ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اپنا وعدہ پورا کریں , بٹگرام کے ایم این اے اور دونوں ایم پی ایز پی ٹی آٸی چھوڑ چکے ہیں صرف رسمی اعلان باقی ہے. اس موقع پر حاجی مشتبر خان , قاری سلطان بلوچ , قاری عبدالباسط الشیخ مفتی عبدالسلام , سید دلبر شاہ ہاشمی , مسلم لیگ ن کے راجہ عابد جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالحکیم شعیب یوسف دیشانی , فلک نیاز دیشانی اے این پی کے لعل محمد خان نے بھی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہزاروں اورسیز پاکستانیوں کے بڑے جلسے سے خطاب کیا۔










