انقرہ: ترکیہ میں ریسٹورنٹ کے اندر خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سات افراد کی زندگی کا چراغ بج گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکا ترکیہ کے مغڑی صوبے ایدین کے ضلع نازیلی میں واقع ریسٹورنٹ میں ہوا، جس سے متعلق شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہو، حتمی تعین نہ ہوسکا۔
صوبے کے گورنر کا مؤقف ہے کہ دھماکا 3 بج کر 35 منٹ پر اس وقت ہوا جب ریسٹورنٹ ملازمین گیس سلینڈر تبدیل کررہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک قرار دی جارہی ہے۔
ترکیہ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک








