اسلام آباد(ممتاز نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں مادر وطن کے بہادر سپوت سپاہی محمد وسیم کی شہادت پر وطن کے جری بیٹے کو خراج عقید ت پیش کیا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔ اسلام، پاکستان اور نہتے عوام کے دشمنوں کے مقابل پوری قوم سینہ سپر ہے۔اسپیکر نے شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔
سپیکرکابنوں آپریشن میں سپاہی محمد وسیم کی شہادت پر وطن کے جری بیٹے کو خراج عقید ت








