ریاض: سعودی عرب میں پہلی بارخواتین ڈرائیورز حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔
سعودی وزارت ریلوے ’سار‘ نے خواتین ٹرین ڈرائیور کی ویڈیو ٹوئٹرپرشئیر کردی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ملک کی تاریخ میں خواتین کی جانب سے دنیا کی تیزرفتار ٹرینوں میں شامل ’ حرمین ایکسپریس‘ چلانے کا یہ پہلا موقع ہے۔

32 قائدة سعودية ينطلقن بأقصى سرعة لتحقيق حلمهن الكبير في قيادة أحد أسرع قطارات العالم ليكنّ بذلك أولى دفعات #قائدات_قطار_الحرمين_السريع . pic.twitter.com/zWGA5DbsuT
— الخطوط الحديدية السعودية | SAR (@SARSaudiRailway) January 1, 2023
عرب میڈیا کے مطابق 24 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔ خواتین ٹرین ڈرائیورز نے مشرق وسطیٰ کی تیز رفتار ٹرین چلانے کو اعزاز اور بڑی ذمہ داری قرار دیا۔








