بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زارا نورعباس نے اپنے شوہر اسد صدیقی اورگھر والوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ المکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے اپنی فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز  جوڑی نے اپنے سال کے اختتام اور نئے سال کے آغاز  کو یادگار بنانے کیلئے مکہ المکرمہ کا روحانی سفر کیا ہے۔مکہ المکرمہ میں اداکارہ  زارا نور عباس کی  والدہ اسماء عباس اور  اسد صدیقی کے والدین بھی  ان کے ساتھ موجو د تھے۔انہوں نے عمرے کے دوران بیت اللہ میں بہترین وقت گزارا اور اپنے انسٹاگرام پر تصویریں بھی پوسٹ بھی شیئر کیں۔

عمرے کے سفر کے دوران ہی اسد صدیقی کے والد کا جنم دن آیا اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے والد کو مبارکباد بھی دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Siddiqui (@asadsidofficial)