بہاولپور(ممتاز نیوز)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، مسعود عزیز خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ راہنماء پیپلز لائرز فورم پنجاب نےکہاہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے صحافی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں، غیر جانبدار صحافی ملک وقوم کا اثاثہ ہیں،پیر کویہاں ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر پاکستان کو مضبوط اور مستّم بنانا ہے. ،سلیم بھٹی اور مسعود عزیز خان نے ملکی سیاسی صورت حال کی خرابی کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور اس کے بغل بچہ سیاسی بونوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے آجدن تک پاکستان میں مظبوط سیاسی نظام قائم نہیں ہوسکا، شخصی فوجی آمریت کا سہارا لیکر استعماری ایجنٹوں نے ملکی اقتصادی اور معاشی تنزلی کو فروغ دیا، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو بدنام کر کے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے سابق جرنیلوں اور ججوں کا احتساب کرنا ضروری ہے جنہوں نے بیرون ملک جزیرے خریدے اور ریٹائر ہونے کے بعد بیرون ملک جابسے، پاکستان پیپلز پارٹی نے بھٹو شہید کی قیادت میں جو آئین دیا وہ پاکستان کو بچائے ہوئے ہے، بھٹو نے جو ایٹمی طاقت بنایا وہی ایٹمی قوت پاکستان کی محافظ ہے، جس پاک چین دوستی کی بنیاد بھٹو نے دی وہی دنیا بھر میں مثالی ہے، عرب ممالک کے ساتھ ملکر جو پاکستانی ہنر مند اور محنت کش عرب ممالک بھیجے وہی ہمارے ذر مبادلہ کے حصول کا ذریعہ ہیں،جبکہ شخصی آمروں نے کلاشنکوف کلچر،ہیروئن اور دیگر نشے، مذہبی انتہاپسندی، دہشت گردی،فرقہ پرستی اور برادری ازم کو فروغ دیکر پاکستان کو کمزور کیا، انہوں نے کہا کہ آصف ذرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کرپاکستان کو مظبوط کیا، بے نظیر بھٹو نے میزائیل ٹیکنالوجی کا حصول ممکن بنایا, اب بلاول بھٹو بھی اپنے بزرگوں کی افلاس اور سیاسی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے استحکام پاکستان کے لئے کوشاں ہیں اور ہم سب ملکر پاکستان کو مظبوط سے مظبوط بنائیں گے۔ انہوں نے پریس کلب بہاولپور کے نومنتخب صدر محمداکمل چوہان، جنرل سیکریٹری راحیل طاہرسینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم، نائب صدر امجد محمود اعوان، جوائنٹ سیکریٹری سید عاصم محمود، فنانس سیکریٹری سہیل احمد پاشی، آفس سیکریٹری رانا مقصود اور اراکین مجلس عاملہ محمد قاسم بھٹی، میاں عزیزالدین، سید مجید ہاشمی، چوہدری خالدسردار، مشتاق احمد بھٹی، سمیع اللہ خان، محمد ذیشان ملک، راناذیشان اقبال کی کامیابی پر تمام اراکین پریس کلب کو ایک کامیاب جمہوری عمل کی تکمیل پر بھی مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ محمد اکمل چوہان ایک پروفیشنل اور منجھے ہوئے صحافی ہیں ان کی قیادت میں بہاولپور پریس کلب کے اراکین بہاولپور کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوری عمل کی مظبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا، آمریت کے خلاف ملک بھر کے دیگر صحافیوں نے بھی جمہوری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر بھر پور جدوجہد کی ہے۔ سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ صحافی کارکنوں کا کردار بھی جمہوری عمل کے لئے قابل قدر ہے، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پریس کلب کی قیادت بہاولپور کی سیاسی،سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ بہاولپور کے صحافیوں کے مسائل بھی حل کروائے گی.
غیر جانبدار صحافی ملک وقوم کا اثاثہ،جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے صحافی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں،پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب








