کوئٹہ: بلوچستان میں آٹے کا بحران، وفاق سے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ وزیر خوراک بلوچستان زمرک اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبہ دس لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف پورا نہیں کرسکا ، محکمہ خوراک3 لاکھ ٹن گندم خرید سکا ، 2 لاکھ ٹن گندم پاسکو سے حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب نے 6 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا عندیہ دیا تھا، سندھ سے بھی گندم خریدنے کی کوشش کی گئی ، تاہم حصول ممکن نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہاکہ پاسکو نے مزید 2 لاکھ ٹن گندم دینے کا یقین دلایا ہے ، صورتحال سنگین نہ ہوجائے اس لئے وفاق اور وزارت فوڈسیکورٹی معانت کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ گندم فراہم بھی سرکاری ریٹ پر کی جائے ۔









