بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سال 2022 جمہوریت کیلئے مایوس کن رہا، پلڈاٹ نے رپورٹ جاری کر دی

 

پلڈاٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2022 پاکستان میں جمہوریت کیلئے مایوس کن رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 پاکستان میں جمہوریت کیلئے مایوس کن رہا۔ گزشتہ 70 برس سے جمہوریت کیساتھ جاری کھلواڑ 2022 میں میں کھل کر سامنے آگیا۔ اس عرصے کے دوران سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت مخالف چالیں بے نقاب نقاب ہوگئیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے تمام اداروں کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔ سیاسی خرابیوں اورغیرآئینی کارروائیوں کیخلاف سنجیدہ قانونی اقدامات ضروری ہیں۔
پلڈاٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2022 میں فوج میں کمانڈ تبدیلی سے صورتحال مختلف نظر آتی ہے، تب سے ابتک سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے الگ رہنے کاعزم جمہوریت میں بتدریج بہتری کی اُمید ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ عملے کیخلاف کارروائی کی منسوخی سے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر بڑا سوال اٹھا ہے۔