بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

5 جنوری، کشمیری عوام بھارتی غیر قانونی تسلط سے مکمل آزادی حاصل کرنے تک جدو جہد جاری رکھیں گے، سید گلشن احمد

اسلام آباد(ممتازنیوز) ممبر ڈیموکریٹک حریت فرنٹ حریت رہنماء سید گلشن احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم حق خود ارادیت منانے کا مقصد اس بات کا اعادہ کرنا ہےکہ کشمیری عوام بھارتی غیر قانونی تسلط سے مکمل آزادی حاصل کرنے تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔5 جنوری کا تاریخ ساز دن کشمیری عوام اور قیادت کو عزم و استقامت کے ساتھ منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے کا حوصلہ بخشتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ کشمیری عوام کی رائے معلوم کرنے کیلئے بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے حق خود ارادیت دیا جائےگا لیکن آج تک عمل نہ ہوسکا۔74 برس سے بالعموم 5 اگست 2019 سے بالخصوص بھارتی فورسز کے ہاتھوں ریاستی عوام جس اذیت اورتکلیف میں مبتلا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو نظر نہیں آرہا ۔حریت رہنما کا کہنا تھا حق کی آواز دبانےکیلئے آئے روز نہتے مسلمانوں کے گھروں اور املاک کو مسمار کیا جاتا ہے۔پراپرٹی ضبط کی جاتی ہے۔غیر کشمیریوں کو بسا کرجغرافیہ کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اسکے باوجود ریاستی عوام اقوام متحدہ سے آس لگائے بیٹھی ہے کہ وہ حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریگی ۔حریت رہنماء نے اقوام عالم سے سوال کیا ہے کہ تکمیل آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کا آخر لہو اتنا سستا کیوں ہے۔