خانیوال (وقار پراچہ) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کیجانب سے تمام قسم کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کے بارے مہم جاری* تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کے حکم پر ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی نے بیٹ نمبر 22میں موجودہ موسم کے پیش نظر تمام قسم کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کیلئےبیٹ کے تمام انٹری پوائنٹس پربریفنگ آفیسرز تعینات کردئیے ہیں تاکہ دھند کی صورت میں انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاسکےانہوں نے کہا کہ شہری دھند کے موسم میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ دھند کی ایس او پی پر عمل کریں شدید دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اگر سفر کرنا انتہائی ضروری ہو تو دن کی روشنی میں سفر کریں گاڑیوں میں دھند کی صورت میں سفر کرنے کے لئے اگلی سائیڈ پہ پیلی لائٹس اور بیک سائیڈ پر سرخ لائٹس لگوائیں ںسفر کے دوران گاڑی ڈم لائٹس پر چلائیں تاکہ مسافروں کی زندگیوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جاسکے ۔بیٹ کمانڈر حسن بھٹی نے کہاکہ شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں سمارٹ فون ایپ “ہمسفر ایپ “وزٹ کریں یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130ڈائل کریں۔
شہری شدید دھند کی صورت میں موٹروے پرغیر ضروری سفر سے گریز کریں،انسپکٹر جنرل خالد محمود








