اسلام آباد میں 23 دسمبر کو ہونے والے خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت موقع سے ملنے والے موبائل سم سے ہوئی جو اسی کے نام پر تھی ،حملہ آور کا نام ثاقب الدین عمر 22سال اور وہ کرم ایجنسی کا رہائشی تھا ۔خود کش حملہ آور نے 22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی کا سفر کیا ،حملہ آور رات صوابی میں گزارکروہ وقوعہ کی صبح ہی اسلام آباد پہنچا تھا۔
خودکش حملہ آور 10 سے 12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔
خودکش حملہ آور کو راولپنڈی کے ایک رہائشی شخص کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی ۔
اسلام آباد میں خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی








