سابق وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جاوید چودھری کی جانب سےبیان کی تردید کرتاہوں، میری ایسی کوئی بات جنرل (ر) باجوہ سے نہیں ہوئی اور کبھی عمران خان کی حکومت کے حوالے سے یہ بات نہیں کی۔
سابق وزیر قانون فروغ نسیم کاسینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چودھری کی جنرل (ر) باجوہ سے منسوب باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کبھی بھی ڈاکٹر خالد مقبول کو جنرل باجوہ کے پاس لےکر نہیں گیا اور خالد مقبول نے کبھی سندھ میں گورنرشپ کی بات جنرل باجوہ سے نہیں کی۔
فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف پوچھا تھا کہ ہمیں عدم اعتماد کی تحریک پر کیا کرنا چاہیے جس پر جنرل باجوہ نے ہمیں خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔
جاوید چودھری کے جنرل باجوہ سے متعلق انکشافات پر فروغ نسیم کا موقف سامنے آگیا








