کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری اس دوران سیٹ کے معاملے پر دو مسافروں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی پھر دونوں ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کردی۔
پرواز میں موجود دیگر مسافروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بچے موجود ہیں کچھ تو خیال کرو لیکن دونوں مسافروں نے جھگڑے کا سلسلہ جاری رکھا۔
مسافروں کی شکایت پر ایئرپورٹ سکیورٹی حکام نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
بعدازاں دونوں مسافروں کی جانب سے معافی نامہ لکھ کر دیا جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔
کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے








