بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے چیتے کو علاقہ مکینوں نے مار ڈالا

بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونےوالا چیتا ہلاک ہوگیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزریوٹر میر اعجاز علی تالپور کا کہنا ہے کہ چیتا تحصیل اسلام کوٹ کےمختلف علاقوں میں کل دیکھا گیا تھا، علاقہ مکینوں نے چیتےکا شکار کیا ہے۔
شاہراہ کاغان پر بلند پہاڑی سے گر کر جنگلی تیندوا زخمی ہوگیا
ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز علی تالپور نے مزید کہا کہ اطلاع ملنے پر چیتے کو پکڑنے کیلئے مخصوص گن کا بندوست کیا جا رہا تھا، چیتےکو پکڑنے کے بعد کیر تھرپارک میں چھوڑنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی علاقہ مکینوں نے اسے مار دیا۔