بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 فیصلہ ہوا کسی دہشت گرد تنظیم سے بات نہیں ہوگی ،وزیرداخلہ

اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ دہشت گردی صوبائی ،علاقائی مسئلہ نہیں، یہ قومی مسئلہ ہے، ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کسی دہشت گرد تنظیم سے بات نہیں ہوگی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ مسلح افواج روز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہی ہیں،کے پی اور بلوچستان کے کسی علاقے میں دہشت گردوں کا قبضہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کسی دہشت گرد تنظیم سے بات نہیں ہوگی ،آرمی چیف نے کہاکہ ٹی ٹی پی ہو یااور کوئی ان سے بات نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی ممبرشپ طے ہوتی ہے ،کسی صوبے کی وزیراعلیٰ کی ممبرشپ نہیں ہوتی، دہشت گردی سے متعلق پالیسی بنانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، خاص دعوت پر وزیراعلیٰ کو قومی سلامتی کمیٹی میں بلایا جاسکتا ہے