facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

(ن) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کا سہولت کار پکڑا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کا سہولت کار  پکڑا گیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کےمطابق گرفتار ملزم محسن مرکزی ملزم حسیب عرف وکی کا دست راست ہے، ملزم نے بلال یاسین  پر حملے کے لیے شوٹرز کو اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کی تھی۔

خیال رہے کہ  ملزمان  نے 31 دسمبر کی رات بلال یاسین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا،ملزمان کے خلاف اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔

بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے  شوٹرز قاصد اور ماجد پہلے ہی گرفتار ہیں۔