بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا طارق جمیل کا بیٹا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ،مولانا کے بیٹے گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا ۔
حادثے میں مولانا یوسف جمیل کے سرپر چوٹیں لگیں ۔مولانا یوسف جمیل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مولانا کا علاج جاری ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا میں مقیم مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا تھاجسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔مولانا طارق جمیل گزشتہ ہفتے پاکستان سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچے جہاں انہیں ایک اسلامی کانفرنس میں شرکت کرنی تھی۔رات کے تین بجے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔
مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔