اسلام آباد(ممتازنیوز) صیہونی وزیر کی مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر دفترِ خارجہ کی خاموشی پر مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ صیہونی وزیر کے قابلِ مذمت اقدام کی امریکہ تک نے مذمت کی۔مگر پاکستان نے صیہونی وزیر کی اس حرکت پر چُپ سادھ رکھی ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی سرکار کے خفیہ ایجنڈے کا ایک جزو یعنی اسرائیل کوتسلیم کیا جانا،ابھی زندہ ہے۔دفترِخارجہ اور امپورٹڈ وزیر خارجہ کی خاموشی سے سب کچھ عیاں ہے۔
صیہونی وزیر کی مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر دفترِ خارجہ کی خاموشی پر شیریں مزاری کا ردعمل








