بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت ریاستی دہشت گردی سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے،شیخ عبدا الماجد

مظفر آباد (ممتازنیوز)حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدا الماجد نےکہاہے کہ 3جنوری 2023اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیریوں سے حق خود ارادیت کے وعدے کو 74 برس بیت گئے لیکن کشمیری عوام اقوام متحدہ اور عالم برادری سے آج تک حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کی ضمانت دی تھی جس کا عمل در آمد تشنہ لب ہے۔ 5 جنوری 2023 کو کشمیری دنیا بھر میں ایک دفعہ پھر یوم حق خود رادیت منانے جارہےہیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے کی جانب دلایا جائے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں جموں و کشمیر میں آزادانہ رائے شماری کی جائے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو طرح طرح کے لاک ڈاوئنز کا سامنا ہے۔ جعلی اینکونٹرز میں کشمیر کی نوجوان نسل کو تہہ تیغ کیا جارہا ہے، جعلی مقدمات میں پھنسا کر کشمیریوں کو سالاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہےگزشتہ 7عشروں سے کشمیریوں کی 3 نسلوں کو بھارتی غاصب فورسز مولی گاجر کی طرح کاٹتے چلے آرھے ہیں لیکن ماڈرن دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔ 5 اگست 2019 کے بھارت کے یک طرفہ فیصلے کے بعد کشمیری عوام میں قبرستان جیسی خاموشی چھائی ہوئی ھے بھارتی خوف اور دہشت سے کشمیری مرد و زن اور جوان و پیر سہمے ہوئے ہیں بنیادی حق مانگنے پر بھارت سرکارکشمیریوں کو بدنامہ زمانہ پی ایس اے اور یو اے پی اے ایکٹ لگا کر انٹراگیشن سینٹرز میں انسانیت سوز مظالم سے دوچار کررھے ہیں اور ان کی جائدادوں کو زبردستی ضبط کیا جاتا ھے۔حریت رہنما شیخ عبدا الماجد نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے، جموں کشمیر میں بھارت کے جبری قبضے کو ختم کرائے اور اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، آزادانہ رائے شماری کی جائے تاکہ مسئلہ کشمیر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل کیا جائے۔