اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا(کل ) جمعرات کوجامع الصادق G-9/2اسلام آباد میں دن ساڑھے بارہ بجے ہوگی ۔ نامور عالم دین آغا شیخ شفا نجفی دعائے مغفرت اور خصوصی خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر دوپہر اڑھائی بجے خواتین کی اجتماعی دعا کا انعقاد بھی کیاجائے گا ۔ بین الاقوامی سکالر خانم سیدہ طیبہ بخاری خصوصی خطاب کریں گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کل اسلام آباد میں ہوگی








