بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد،مسافر بس رکشہ کوبچاتے ہوئے الٹ گئی ،بچوں سمیت 6افرادزخمی

فیصل آباد( بیورو رپورٹ) فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث تیز رفتار مسافر بس رکشہ کو بچاتےہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ صبح ملتان سے فیصل آباد آنے والی مسافر بس ٹھیکری والا کے قریب شدید دھند کے باعث اچانک سامنے آ جانے والے چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے جبکہ متعدد مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں واقعہ کی اطلاع ملنے ہر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے