کینبرا(ممتاز نیوز )اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی دولت مشترکہ کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسرز کی 26ویں کانفرنس میں شرکت ،دولت مشترکہ کی 26 ویں کانفرنس آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں منعقد ہو رہی ہے،کانفرنس میں دولتِ مشترکہ کے 56 ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران نے شرکت کر رہے ہیں۔اسپیکر راجہ پرویزکو ایشیا ریجن سے سی ایس پی او سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب کرلیاگیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے دولت مشترکہ کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اسپیکر نے پارلیمانوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پارلیمانی تعاون عوامی رابطوں اور رکن ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے ناگزیر ہے،موسمیاتی تبدیلیوں اور عوام کی معاشی فلاح و بہبود جیسے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں،عوام تک رسائی اور پارلیمانوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،پاکستان کی پارلیمان ڈیجٹیلازیش اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے میں صف اول میں کھڑی ہے،اسپیکرنے آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر ہون ملٹن ڈک کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے آسٹریلیا کے اسپیکر کو اہم کانفرنس کی میزبانی کرنے پر مبارکبادپیش کی ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام عالمی اور علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت پر اتفاق کیا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے،اسپیکر قومی اسمبلی نےکانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سری لنکا، کینیڈا، برطانیہ، مالٹا اور دیگر رکن ممالک کے سپیکرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں اہم عالمی، علاقائی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور تبادلہ خیال کیاگیا۔










