بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طورخم بارڈر پر کارروائی، ہزاروں ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرکے ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹمز حکام کے مطابق پاکستان سےساڑھے 12 ہزار ڈالرز افغانستان اسمگل کیے جارہے تھے اور یہ کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ تمام ملزمان پاکستانی ہیں جو طورخم سے پیدل افغانستان جا رہے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔